کوئٹہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ نور خاتون اور انکے دو بچوں کی جبری گمشدگی اور لاپتہ غلام فاروق زہری کی ماورائے آئین قتل کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کے زیر اہتمام 3 ستمبر بروز اتوار 3 بجے شال پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔
ترجمان نے سیاسی پارٹیوں اور طلباء تنظیمیں سمیت شال کے باشعور لوگوں سےاحتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔
آپ کو علم ہے سول سوسائٹی تربت نے بروز ہفتہ 02 ستمبر کو نورخاتون و بچوں کی بحفاظت بازیابی اور فاروق کے ماورائے قانون قتل کے خلاف احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے اور سیاسی سماجی تنظیموں پارٹیوں کے رہنماوں و کارکنوں سمیت تمام تربت کے خواتین وحضرات شہریوں سے احتجاج میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے ۔