قلات اور کیچ پاکستانی فورسز پر حملے تعمیراتی کمپنی کے ٹرک کو جلادیا گیا



بلوچستان کے ضلع قلات  قلات کے علاقے ہربوئی میں اسکلکو کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔

فورسز پر حملہ گذشتہ رات کیا گیا، حملے میں فورسز اہلکاروں کو نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔


آپ کو علم ہے مذکورہ علاقے میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے مختلف مقامات پر فورسز چوکیاں موجود ہیں۔


اس طرح کیچ  زامران پُلکی میں مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے  فورسز  چوکی کو   نشانہ بنایا ہے  اور فرار ہوگئے ہیں ۔


علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد پاکستانی فورسز کی جانب سے مختلف اطراف میں مارٹر گولے فائر کیئے گئے تاہم کسی قسم کی نقصانات کی اطلاعات نہیں ہے۔


دریں اثناء کیچ بلیدہ میں سلو کور کے مقام پر نامعلوم افراد نے تعمیراتی کمپنی کے ایک گاڑی کو نذر آتش کردیا گیا ہے ۔ 


مذکورہ حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post