ڈیرہ مراد جمالی :بیٹی پر سیاہ کاری کا جھوٹا اور منگھڑت الزام لگا کر قتل کردیا گیا ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں ،اہلخانہ کی پریس کانفرنس

 


بلوچستان  ڈیرہ مراد جمالی لانگہ محلہ کے رہائشی رستم خان سولنگی،مائی صفت اور صدام حسین سولنگی نے اپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ دن قبل پولیس تھانہ منگولی کی حدود گوٹھ عبدالرحمان ہانبھی کے قریب  چند بااثر ملزمان نے سیاہ کاری کا الزام لگاکر ہماری بیٹی کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔


ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے مقتولہ پر بیمانہ تشدد کے بعد اسے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔


اہلخانہ نے کہا کہ واقعہ کو 5روز گزر جانے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔اورملزمان سرعام دندناتے پھررہے ہیں ۔


انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر میں نامزد مرکزی ملزمان اپنے گھروں میں موجود ہیں اور معمول کی زندگی جی رہے ہیں ان پر پولیس ہاتھ ڈالنے سے گریزاں ہیں ۔


مقتولہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ  5روز قبل انکی بیٹی کو سیاہ کاری کا جھوٹا اور منگھڑت الزام دیکر قتل کیا گیا لیکن 5 روز گزرجانے کے باوجود بھی ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے ہیں ۔


ان کا کہنا تھا کہ منگولی پولیس ہمارے ساتھ تعاون کرنے کے بجائے ملزمان کی پشت پناہی کررہی ہے ۔


انہوں نے آئی جی بلوچستان پولیس اور وزیرداخلہ بلوچستان،وزیر اعلیٰ و دیگر حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post