کوئٹہ میں پولیس موبائل پر دوسرا بم حملہ،2 اہلکار زخمی



کوئٹہ ( پی پی آئی )کے علاقے مغربی بائی پاس پر مسلح افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کیا گیا۔ دستی بم حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔


آپ کو علم ہے آج پولیس پر  یہ دوسرا دستی بم حملہ ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post