بلوچستان مختلف اضلاع میں فائرنگ و حادثات میں خاتون سمیت 6 افراد ھلاک 5 زخمی



پشین کے علاقے یارو میں لیویز فورس کے اہلکار محمد یاسین نے سرکاری ایل ایم جی سے فائرنگ کرکے اپنے ہی ساتھی پشین لیویز فورس کے اہلکار جمشید خان ولد ملک حاجی عبدالواسیع کو قتل کردیا اور سرکاری اسلحے سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوئے لیویز نے مقتول کے نعش  سول اسپتال پشین لانے کے بعد بغرض پوسٹ مارٹم سول ہسپتال شال منتقل کردیا ۔


قتل کے واقعے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، واضح رہے کہ لیویز فورس کے مقتول اہلکار جمشید خان جمعیت علما اسلام کے رہنما ملک عبدالواسیع کاکڑ کے اکلوتے بیٹے تھے۔


نوشکی سے آمد اطلاعات کے مطابق  آج رات 8 بجے کلی بٹو میں مقامی ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد نے کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے مجیب ولد عبدالباقی قوم امیرزئی جمالدینی سکنہ احمدوال کو قتل جبکہ عبدالفیم ولد گل محمد سکنہ مستونگ کو زخمی کردیا ۔ 


نعش اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا ہے مزید کاروائی نوشکی پولیس کررہی ہیں۔


 

 ڈیرہ اللہ یار میں تیز رفتار کوچ نے پیدل جانے والے افراد کو کچل ڈالا، تفصیلات کے مطابق  ڈیرہ اللہ یار میں  شاہراہ پر تبلیغی مرکز کے سامنے ڈیرہ مراد جمالی سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ نے پیدل جانے والے افراد کو کچل ڈالا، المناک حادثے میں خاتون اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر ھلاک ہوگئے۔


پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد اقبال، خاتون سبحانہ بی بی اور ایک سالہ بچہ عاصم شامل ہیں، حادثے کے بعد مسافر کوچ کا ڈرائیور کوچ سمیت جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔


اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نعشیں  ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کر دیا ۔


تربت  گزشتہ شب کلاتک میں لیویز اہلکار محمد اکبر ولد محمد حیات بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے گھر جارہے تھے جنہیں مینو میں شاہ پمپ کے قریب ایک تیزرفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے لیویز اہلکار محمد اکبر موقع پر ھلاک  جبکہ ان کے دو بچے شدید زخمی ہوئے جنہیں انتہائی تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post