کیچ کولواہ مرکزی آرمی کیمپ پر تین اطراف سے مسلح افراد کا راکٹوں سےحملہ


کیچ کے علاقہ کولواہ کے مرکزی شہر ڈھنڈار  آرمی کے مین کیمپ پر  نامعلوم مسلح افراد نے ہفتہ اتوار کی درمیانی شب تقریبا آٹھ بجے تین اطراف سے راکٹ لانچر ز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچاکر فرار ہوگئے ہیں ۔ 


علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ کافی دیر تک کیمپ میں  دھماکوں کی آواز گونجتا رہا ،خدشہ ہے کہ فورسز کو جانی مالی نقصان کا بھاری سامنا کر نا پڑا ہوگا ۔


آخری اطلاع تک کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے اب تک اس حملے کی ذمہداری قبول نہیں کی ہے ۔ مگر اس سے قبل اکثر ہونے والے حملوں کی ذمہدار یاں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبرییشن فرنٹ قبول کرتی آئی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post