کراچی قاضی احمد (نوابشاہ) ایس آر اے کے حملے میں شدید زخمی لشکرِ طٙیبہ کا رہنما مُلا آرائیں چل بسا



سندھ نواب شاہ میں  چار روز قبل زخمی ہونے والے سرکاری کارندہ اور مذہبی شدت پسند تنظیم کے زخمی رہنما چل بسے ۔ تفصیلات کے مطابق  رواں ماہ  یکم اگست کو جماعت الدوعوہ کی عسکری تنظیم لشکرِ طیبہ کے  اہم رہنما ملا سردار حسین آرائیں پر سندھودیش روولیوشنری آرمی نے سندھ کے قاضی احمد شہر (نوابشاہ) اس وقت حملہ کیاتھا  ، جب وہ اپنے گھر سے آکر ڈیڑاں روڈ پر واقع اپنی ایک دکان پر آیا ۔  مزکورہ حملے میں وہ  شدید زخمی ہوا تھا، جسے فورٙٙ نوابشاہ کی ایک نجی ہستال میں منتقل کیا گیا ، جس کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد اسے کراچی کی ایک نجی ہسپتال میں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا ، جہاں پر آج 5 اگست کو دم توڑ گیا۔

آپ کو علم ہے مزکورہ کارندہ    2018 ع کی الیکشن میں نوابشاہ کی پی ایس 40 سے لشکرِ طیبہ کی سیاسی فرنٹ اللہ و اکبر تحریک کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں بھی بطور امیدوار  حصہ لیاتھا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملا سردار حسین مقامی سطح پر جماعت الدعوہ کے مدارس اور لشکرِ طیبہ کے مراکز کو مضبوط کرنے کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ جس نے اللہ اکبر تحریک اور جماعت الدعوہ کے پلیٹ فارم سے بہت احتجاج اور پروگرام بھی منعقد کیئے تھے۔ 

اس کے علاوہ  وہ  مقامی سطح پر پاکستانی ایجنسیوں کا ایک اہم سہولتکار اور آلہ کار بھی تھا۔

مزکورہ کارندہ کو زخمی کرنے کی ذمہداری  سندھ کی آزادی پسند مسلح تنظیم سندھودیش روولیوشنری آرمی نے قبول کی تھی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post