پنجگور: اسد بلوچ کے گھر پر حملے کے خلاف احتجاج

 


بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی صدر سابقہ نام نہاد  وزیر اسد اللہ بلوچ کے گھر پر بم حملے کے خلاف پنجگور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس سلسلے میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری نور احمد بلوچ مرکزی کمیٹی کے رکن شکیل احمد بلوچ، ضلعی آرگنائزر رحمدل بلوچ اور دیگر کی قیادت میں ریلی عوامی کے ضلعی دفتر سے شروع ہوا، جو بازار کے مختلف گلیوں سے ہوتے ہوئے بسم اللہ چوک کے قریب احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوا۔

احتجاجی مظاہرین سے پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نور احمد بلوچ، مرکزی کمیٹی کے رکن میئر میونسپل کارپوریشن پنجگور شکیل احمد بلوچ، ضلعی آرگنائزر رحمدل بلوچ، سینیئر رہنماؤں حاجی محمد یاسین زہری، علی احمد بلوچ، زبیر ایوب اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبہ بندی اور سازش کے تحت پے در پے  اسداللہ بلوچ کے گھر پر حملے ہورہے ہیں اس سے چند ہفتے قبل پنجگور میں ان کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا اور اب کوئٹہ میں ان کے گھر پر حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

انہوں نے حملہ آوروں کے فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سیاسی رہنما کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسداللہ بلوچ نے اسمبلی کے اندر اور باہر ناانصافیوں کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی ہے اور بلوچستان کے عوام اس کے ہم آواز ہیں مگر ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انھیں  سیاست سے دور کرنے کی سازش ہورہی ہے مگر ایسے منفی سوچ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post