بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ آج بمورخہ 13 اگست کو شام 6 بجے ہمارے سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے کوسٹ میں قائم پاکستانی فورسز کی چوکیوں پر حملہ کیا۔
انھوں نے کہاہے کہ ابتداء میں سرمچاروں نے سنائپر سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا اور اس کے بعد چوکیوں کو تین اطراف سے راکٹوں و دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
حملے میں پاکستانی فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہوئے جسکی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔
