گریشہ: بااثر افراد نے دینا ر اور جمعہ خان کے کھیت پر ہلہ بول دیا ، سولر پلیٹز توڑ دیئے ،کام بند کردیا



خضدار کے علاقے  گریشہ سے اطلاعات ہیں کہ سرکاری حمایت افراد  سابق ناظم یونین کونسل گونی جعفر ساجدی اور اس کے سگے بھائیوں حاجی شفیع ساجدی اور پولیس آفیسر اسلام ساجدی ولد ملا یوسف نے پتنکری گریشہ میں دینار اور جمعہ ولد روزی کے زرعی زمینوں  اور کھیتوں میں گھس کر لاکھوں کے  سولر پلیٹز توڑ دیئے  جبکہ زمینوں پر کام بند کردیا ہے ۔ 


علاقائی ذرائع کے مطابق دینار اور جمعہ دونوں  نہایت  ہی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں  جبکہ حملہ آور  جعفرساجدی  اور بھائیوں کو مبینہ طور پر  سرکاری ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ مذہبی دہشت گرد شفیق الرحمن  کی حمایت حاصل ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post