آواران: فوجی چوکی پر حملے میں ایک اہلکار کو ہلاک کردیا ۔ بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے آواران میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کیا، جس سے ایک اہلکار  ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ یہ بات بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ جاری بیان میں کہی ہے ۔ 


انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے آج جمعرات کی صبح ساڑھے سات بجے کے قریب لباچ چوکو میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا ، جس میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ۔


انھوں نے کہاہے کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post