برازیل ، منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں،45افراد ہلاک



برازیل میں منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن کے دوران تین ریاستوں میں پولیس نے بھرپور آپریشن کیا ریوڈی جنیرومیں ملزمان اورپولیس کے درمیان کئی گھنٹے فائرنگ جاری رہی جس کے باعث آپریشن میں دس افراد ہلاک ہو گئے۔


بتایا جارہاہے کہ برازیل میں افسرکی ہلاکت کے بعد تین ریاستوں میں پولیس کی کارروائیو ں کے دوران 45افراد ہلاک ہو گئے ہیں  ۔


 غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق درجنوں افراد کو گرفتار کرکے کثیر تعداد میں ہتھیار قبضے میں لے لئے گئے۔ 


پولیس کے مطابق برازیل کی شمال مشرقی ریاست باہیا میں انیس افراد مارے گئے بتایا گیا ہے کہ درجنوں افراد نے پولیس کارروائیوں کیخلاف گوروجا شہر میں احتجاج کیا۔


حکام کے مطابق سا پالومیں پولیس کا آپریشن شیلڈ جاری ہے جس میں ہلاکتوں کی تعداد سولہ ہوچکی ،جبکہ اٹھاون افراد کو گرفتار کیاگیا ہے۔ 

جن کے قبضے سے چارسو کلو منشیات اور بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔


برازیلین فورم آن پبلک سیفٹی کے مطابق باہیا اورریو ڈی جنیرو میں برازیل کی دوسری اور تیسری سب سے زیادہ مہلک پولیس فورسزہیں۔

۔

Post a Comment

Previous Post Next Post