نوشکی اور کولواہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے


بلوچ لبریشن آرمی کےترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے نوشکی اور کولواہ میں دو مختلف کارروائیوں میں قابض پاکستانی فوج اور جاسوس کیمرے نشانہ بنائے، جس کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار زخمی اور جاسوس کیمرہ تباہ ہوگیا۔


انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب نوشکی میں زرین جنگل کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر حملہ کیا، سرمچاروں نے گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے جس کے نتیجے میں کم از کم دو اہلکار زخمی ہوگئے۔


انھوں نے کہاہے کہ  بی ایل اے کے سرمچاروں نے 3 اگست 2023 کی شب کیچ کے علاقے کولواہ، رودکان میں گٹ ءِ کور کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کے قریب نصب جاسوس کیمرے اور اس کے ساتھ منسلک بیٹری وسولر پلیٹس کو تباہ کردیا۔


بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔


Post a Comment

Previous Post Next Post