حب ندی میں طالبعلم ڈوب کر لاپتہ جبکہ ، ڈیم سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی


حب ندی میں منگھو پیر مدرسہ کا طالب نہاتے ہوئے گہر ے پانی میں ڈوب گیا ۔ تفصیلات کے مطابق منگھو پیر کراچی کے ایک مدرسہ کا باسط نامی ایک طالب علم جمعہ کے روز حب ندی میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گیا اور کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا واقعہ کی اطلاع ملنے پر جمعیت علماءاسلام لسبیلہ کے ذمہ داران سمیت دیگر شہریوںایک بڑی تعداد وقوعہ پر پہنچ گئے اور ڈوبنے والے بچے کی تلاش شروع کردی تاہم کئی گھنٹے گزرنے اور رات اندھیرے کے سبب مقامی خوطہ خوروں نے ریسکیو آپریشن روک دیا اس حوالے سے جمعیت علماءاسلام تحصیل حب کے امیر مولانا شاہ محمد صدیقی نے بتایا کہ حب ندی میں ڈوبنے والا طالب علم منگھو پیر منباع العلوم میں زیر تعلیم اور ڈیرہ بگٹی کا رہائشی ہے اور گزشتہ روز اپنے رشتہ دارو ں کے گھر دودا گوٹھ آیا تھابعدازاں حب ندی کا رخ کرلیا جہاں پر نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گیا ۔


دریں اثناء ایدھی رضاءکاروں نے گزشتہ روز منگھو پیر روڈ نورانی ہوٹل حب کینال سے ڈوبی ہوئی ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد کر کے شناخت کےلئے اسپتال منتقل کردیا تاہم شناخت نہ ہونے کے باعث ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ کراچی ریفر کردیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post