خضدار دو سالہ بچہ پانی کی ٹینکی میں گر کر ھلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خضدار چمروک کے مقام پر اسکول استاد محمد یوسف کے دو سالہ بیٹے ہمسایہ کے گھر میں بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے پانی کی ٹینکی میں گرگیا دوسرے بچوں کے شور کرنے اور نشاندہی پر بچے کو نکالا گیا مگر وہ فوت ہوچکا تھا ۔
بچے کے والد اسکول استاد محمد یوسف کا کہنا ہے کہ بچے کی والدہ کی طبیعیت اچانک خراب ہونے پر انھیں مزکورہ گھر کے خواتین علاج کی غرض سے ہسپتال لے گئیں ، تو بچہ اپنے چچی اور دو بہنوں کے ساتھ مذکورہ گھر چلے گئے تاکہ انکے چھوٹے بچوں اور گھر کا خیال رکھ سکیں مگر بدقسمتی سے گھر میں موجود پانی کی ٹینکی میں بچہ اتفاقیہ گرگیا کچھ دیر بعد بچے چیختے چلاتے انھیں اطلاع دی جب وہ اور دیگر ہمسایہ بھی وہاں پہنچ کر بچے کو نکالا تو وہ فوت ہوچکا تھا ۔