کوئٹہ ، بچے سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم ایف سی اہلکار گرفتار نہ ہوسکا، مگر ایف سی نے مظاہرین پر الٹا ایف آئی آردرج کروادی



شال بچے سے مبینہ زیادتی  کرنے کی کوشش کرنے والے  ملزم فرنٹیئر کور  ایف سی کے  اہلکار  گرفتار نہ ہوسکا۔ مگر ایف سی نے  پولیس پر دباو ڈال کر مظاہرین پر ایف آئی آردرج کرانے میں ہر وقت کی طرح کامیاب ہوگئے ۔ 


آپ کو علم  ہے کہ گزشتہ روز شال کے علاقہ ہزارہ ٹاؤن میں مبینہ طور پر بچے سے زیادتی کی کوشش کی تھی جس پر عوام جمع ہوکر بچے کو چھڑالیاتھا اور بچے کے بھائی کی مدعیت میں  پولیس تھانہ جاکر  اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کیلے درخواست  دی تو پولیس نے بچے کو اس کے بھائی سمیت حوالات میں بند کردیا ۔ 


دوسری جانب علاقہ عمائدین اور علاقہ مکینوں نے احتجا جا پولیس تھانہ کے سامنے دھرنا دیکر احتجاج شروع کردیا جنھوں نے مطالبہ کیاکہ سیکیورٹی فورسز اہلکار کو گرفتار کرکے ایف آئی درج کی جائے اور متاثرہ بچے اور اسکے بھائی کو باعزت چھوڑدیا جائے ۔ 


عوامی احتجاج اب تک  جاری تھاکہ  ایف سی نے مظاہرین کی جانب سے سپاہی پر تشدد کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post