تربت نامعلوم افراد نے ستار نامی بزرگ کو مار کر ہاتھ توڑ دیئے



 تربت آپسر میں نامعلوم افراد نے گزشتہ ہفتے عبدالستار محمد زئی نامی شخص پر حملہ کرکے اسکے ہاتھ توڑ دیئے جس کے بعد وہ  بیہوشی ہوگئے ، بعد ازاں حملہ آور  فرار ہوگئے ۔ 

 

  علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے دن ہوش میں آنے کے بعد زخمی  ستار نے کہاہے کہ  مجھے کوئی پتہ نہیں  چل سکا کہ مجھ پر کس طرح حملہ ہوا اور وہ کون تھے ۔ 


انھوں نے کہاہے کہ میں اپنے گھر واقع آپسر راستے  جارہاتھا جس کے بعد مجھے معلوم نہیں کیا ہوا جب میں ہوش میں آیا تو کراچی کی سرکاری  ہسپتال میں زخمی پڑا تھا    ایک  ہاتھ ٹوٹا ہوا تھا  ،دونوں آنکھیں اور جبڑے بھی  زخمی تھے ۔ 


ان کا کہنا ہے کہ میرا کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے نہ مجھے معلوم ہے کہ مجھے کس نے اور کیوں مارا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post