پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ایک ہلاک اور ایک زخمی : بی ایل ایف



 کیچ بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان  میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں  کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے 31 جولائی کی شام پانچ بجے کیچ کے علاقے تمپ میں ابدوئی اور شیپچار  کے درمیان واقع قابض پاکستانی فوج کی ایک چوکی پر حملہ کیا جس میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔


انھوں نے کہاہے کہ یہ حملہ بی ایل ایف کی اسنائپر ٹیم نے اس وقت کیا جب اہداف واضح نشانے پر موجود تھے۔اہداف پر جانے والی ٹیم کی طرف سے لی گئی تصویر میڈیا کو جاری کی گئی ہے جس میں اہداف کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے جنھیں بعد ازاں نشانہ بنایا گیا۔

انھوں نے کہاہے کہ 

پاکستانی فوج کو بلوچستان کے برانچ پر    شدید مزاحمت کا سامنا ہے اور بلوچ سرمچار دشمن کے حصار میں گھس کر اپنے اہداف حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


ترجمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سرمایہ  کار  پاکستان کے ساتھ شراکت سے گریز کریں ہم کسی ایسے منصوبے کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے جو بلوچ قومی مفادات کے خلاف ہو اور بلوچستان کے وسائل کی لوٹ کو ہر ممکن قیمت پر روکیں گے۔


بلوچستان کی آزادی تک دشمن کے مفادات پر بی ایل ایف کے حملے جاری رہیں گے۔



Post a Comment

Previous Post Next Post