بلوچستان کے ضلع خضدار سے جھلاوان کمپلیکس سے پاکستانی فورسز نے میران خان نامی نوجوان کو گذشتہ روز حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔
اس طرح گوادر سے اطلاعات ہیں پاکستانی خفیہ اداروں نے رشید ولد حبیب نامی نوجوان کو اس وقت حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا جب وہ اپنے گھر واقع گوادر ظہور شاہ محلہ سے موٹرسائیکل پر نکل کر نیا آباد کی طرف جارہے تھے ۔
علاوازیں زہری سے رواں مہینے اگست کو فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے حفیظ ولد محمد امین سکنہ سنگین بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیاہے ۔