بلوچ وومن فورم کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ کیچ تمپ میں حیات کے گھر پر مسلح افراد کے حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے کہاہے کہ گزشتہ رات حیات نامی شخص کے گھر پر مقامی ڈیتھ اسکواڈ گروپ نے حملہ کرکے
فائرنگ کی، جس سے حیات کی بیٹی زلیخا بری طرح زخمی ہوگئی۔
انھوں نے کہاہے کہ اس سے قبل 2022 میں پاکستانی فورسز نے زلیخا حیات اور امیر حیات کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا۔
ترجمان نے کہاہے کہ بلوچستان کو اس وقت ہر قسم کے مظالم کا سامنا ہے جبکہ پوری دنیا خاموشی سے دیکھ رہی ہے۔ بلوچ قوم سمیت سوشل میڈیا ورکرز، سیاسی و سماجی تنظیمیں بلوچستان میں ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔