پنجگور چیک پوسٹ اور تربت میں فورسز کی نصب کردہ جاسوسی کیمرے اور موبائل ٹاور پر حملہ

 


کیچ کے مرکزی شہر تربت میں فوج کی جانب  سے نصب کی گئی جاسوس کیمرے اور موبائل ٹاور پر مسلح افراد نے حملہ کرکے نقصان پہنچادیا ۔ 


آمدہ اطلاع مطابق ٹاور اور جاسوس کیمرے کو تربت کے علاقے ڈنُک میں نشانہ بنایا گیا ہے ۔


خیال رہے کہ گزشتے مہینے مزکورہ موبائل ٹاور اور جاسوس کیمرے پر مسلح افراد نے حملے کرکے نقصان پہنچایا تھا حملے کے تیسرے دن فورسز نے ٹاور اور کیمرے کو مرمت کیا تھا اُس حملے کی زمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی جبکہ آج ہونے والے حملے کی زمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

    

علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع پنجگور میں کیڈٹ کالج پر قائم پاکستانی فورسز کے چوکی کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے۔ 


 اس حملے کی بھی  ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post