تربت میں یوفون ٹاور اور سرویلینس کیمرے تباہ کر دیے۔ بی ایل ایف



بلوچ سرمچاروں نے اتوار کے روز تین بج کر بیس منٹ پر کیچ کے مرکزی شہر تربت میں  پاکستانی فوج کے سرویلینس کیمروں اور موبائل فون ٹاور پر حملہ کرکے انھیں ناکارہ کردیا۔


بلوچستان لبریشن فرنٹ اس سبوتاژی کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔یہ ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہی ہے ۔ 


 انھوں نے کہاہے کہ ڈنک کے مقام پر یہ کیمرے پاکستانی فوج نے جاسوسی کے مقاصد کے لیے نصب کر رکھے تھے۔سرمچاروں نے سرویلنس کیمروں اور ان کے ڈیوائسز کو اس سبوتاژی کارروائی میں ناکارہ بنانے کے بعد موبائل ٹاور کی مشینریز کو بھی فائرنگ کرکے ناکارہ کردیا۔


ترجمان نے کہاہے کہ مذکورہ سرویلینس کیمرے اور ٹاور 29 جولائی کی رات کو بھی بی ایل ایف کی ایک کارروائی میں سبوتاژ کیے گئے تھے لیکن حملے کے تیسرے دن پاکستانی فوج نے ان کی تعمیر کرکے انھیں دوبارہ فعال کردیا تھا۔


انھوں نے کہاہے کہ بلوچ سرزمین پر پاکستانی فوج کی تنصیبات بلوچستان لبریشن فرنٹ کے اہم اہداف میں سے ایک ہیں۔ ان کے خلاف تنظیم کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post