ضلع نصیر آباد پولیس تھانہ چھتر کی حدود نبو واہ میں رشتہ کے تنازعہ پر پیچوہو برادری نے فائرنگ کرکے گل بہار ولد گلزار قوم پیچوہو کو قتل کردیا۔ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
حب کے علاقے پٹھان کالونی کے قریب جنگل سے ایک روز پرانی نعش ملی جسے سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا جہاں متوفی کی شناخت عبدالجبار کے نام سے ہوئی مقامی پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی
حب ساکران روڈ آچار ہوٹل کے قریب ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس میں حاکم علی، ولد ہارون ضلع نصیر آباد سے تعلق ہے ۔
وڈھ فائرنگ میں منظور پمپ کے مقام پر موٹر سائیکل پر سوار شاہو ولد محمد بخش بلوچ پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جن کا تعلق سندھ سے بتایا جارہا ہے ۔
کیچ مند کے علاقہ نوکین کھن میں نامعلوم سمت آنے والی ایک گولی زوجہ ساکا کے سینے پر لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوئیں۔
انہیں فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت نازک ہے۔