مستونگ میرے دونوں بچوں کاضیاع ہوا ھے،اسلم رئیسانی ہم نواب رئیسانی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ جاوید لہڑی

 


بلو چستان کے سابق وزیر اعلی چیف آف ساراوان نواب اسلم رئیسانی نے جاری بیان میں کہاہے کہ خون کو پانی سے دھویا جاتا ھے خون سے نہیں ۔

انھوں نے کہاہےکہ شدید صدمے میں ہوں ۔

انھوں نے کہاہے کہ کوئی قبائلی دشمنی نہیں ھے، محض  غلط فہمی اور معمولی تکرار پر میرے دونوں بچوں کاضیاع ہوا ھے۔

انھوں نے کہاہے کہ فریق دوئم بھی دور اندیشی کا ثبوت دے گا
اللہ پاک سے امید ھے جلد امن کی نوید لائے گا۔

دوسری جانب سردارزادہ جاوید عزیز لہڑی نے اپنے جاری کردہ بیان میں نواب اسلم رئیسانی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے  کہا ہے02/08/2023 کا واقعہ انتہائی افسوسناک سانحہ ہےاسے نوجوانوں کی شہادت سے نقصان صرف دو گھروں کا نہیں بلکے علاقہ یا قبیلوں کا ہوتا ہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ بلوچستان اس نازک وقت میں مزید قبائلی نقصان کا بھوج نہیں اُٹھا سکتا۔

ہم اللہ پاک سے دعا گو ہیں  کہ شہداہ کو جنت میں اعلی مقام عطاء کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء  فرمائے ۔

دریں اثناء مستونگ کانک میں  گذشتہ رات کوئٹہ سریاب بس ٹرمینل واقع میں  قتل ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ  ہارون رئیسانی کی نماز جنازہ کانک اسٹیڈیم  میں ادا کردی گئی ،جبکہ بس ٹرمینل مالک کے بیٹے براہمدغ لہڑی کی نماز جنازہ اور تدفین سریاب غوث آباد قبرستان میں  کی گئی ۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post