پنجگور گچک کے رہائشی زباد ولد محمد ہاشم سکنہ پشتکو ٹوبہ نے پنجگور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک محنت کش شخص ہوں میرا کسی گروہ سے کوئی تعلق نہیں ہے مجھ پر جو الزامات ہیں میں انکو مسترد کرتا ہوں اور اس بات کی وضاحت کرتا ہوں کہ میں کسی بھی سرگرمی کا حصہ نہیں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کسی گروہ سے منسوب نہ کیا جائے اور نہ ہی میں کسی سرگرمی کا حصہ تھا اور نہ آئندہ بنوں گا ۔
