ضلع کچھی بولان تحصیل مچھ کے علاقے کرتہ میں مسلح افراد نے قبائلی رنجش کی بناپر فائرنگ کرکے باپ بیٹے وسیم خان اور عبدالمالک جوکہ لیویز سپاہی ہیں کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر لیویز فورس کچھی نے دونوں نعش تحویل میں لیکر سول ہسپتال مچھ منتقل کردیا اور ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردیئے گئے مزید کاروائی مقامی لیویز کررہی ہے۔