تحصیل پروم گومازی کانٹی شیلٹرلیس پرائمری اسکول کو بلڈنگ سمیت دیگر سہولیات دیا جائے، سول سوسائٹی پروم


پنجگور سول سوسائٹی پروم نے جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ پنجگور کے علاقے تحصیل پروم کے اسکولز زیادہ تر غیرفعال ہیں ۔ جدید سائنس و ریسرچ کے دور میں یہاں کے بچے بنیادی تعلیمی سرگرمیوں سے محروم ہیں۔ پروم کا ایک  گاؤں گومازی کانٹی ایک پرائمری اسکول جو 27 سال پرانا ہے جس میں نا شیلٹر ہے نہ دیگر سامان موجود ہے گومازی سے تعلق رکھنے والے سخی داد نے اپنے گاؤں کے بچوں کی مستقبل کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت ایک جھونپڑی بنایا ہے تاکہ اسکول کا نام و نشان ختم نہ ہوجائے ۔ گومازی بچوں کی تعداد 150 تک ہوگا لیکن اسکول میں کوئی سہولیات نہ ہونے سے بچے اسکول سے باہر ہیں۔ 


گومازی کے باسیوں نے سول سوسائٹی پروم سے اپیل کی ہے کہ ہمارے بچوں کی مستقبل کیلئے ہمارے آواز محکمہ تعلیم اور دیگر ذمہداران تک پہنچائیں تاکہ گومازی اسکول کو اپ گریڈ  کرکے دیگر سہولیات فراہم کرے تاکہ بچوں کی بنیادی حقوق انہیں مل سکے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post