بلوچ راج ڈیرہ غازی خان زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں غازی یونیورسٹی کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کی طلبہ کے ساتھ جنسی زیادتی، ہراسمنٹ و بلیک میلنگ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں واحد یونیورسٹی ہے جہاں عوام الناس اپنے بچوں اور بچیوں کو تعلیم دلوانے کے لئے بھیجتے ہیں ، بلوچ علاقوں میں اس طرح کے واقعات کا جنم لینا یہاں کی روایات کی پامالی ہے۔ یاد رہے اس جامعہ میں میں پڑھانے والے پروفیسر یہاں کے باشندے نہیں ہیں اور انہیں یہاں کےروایات کے بارے میں ذرا برابر بھی خبر نہیں ہےجبکہ اس طرح کےواقعات عوام الناس کے بچوں کو تعلیم سے دور رکھنے کا موجب بن سکتےہیں۔
ترجمان نے مزید کہا ہےکہ جنسی ہراسگی کے سینکڑوں واقعات پہلے بھی منظر عام پر آ چکے ہیں لیکن یونیورسٹی انتظامیہ اور ملوث اساتذہ کی ملی بھگت سے ان واقعات کو اس لیے رفعہ دفعہ کر دیا گیا ہے کہ کہیں یونیورسٹی اور ملوث اساتذہ کی بدنامی نا ہو۔اس طرح کے واقعات کا رو نما ہونا طلباءکے مستقبل کو تاریک کرنے کے مترادف ہے۔
ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں ضلعی انتظامیہ اور غازی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ واقعے میں ملوث افراد اور ان کے جتھے کا تعین کیا جائے اور متاثرہ طالبہ کو قانون کے مطابق انصاف فراہم کیا جائے۔