آواران لباچ چوکو اور آس پاس کے علاقوں میں پاکستانی فورسز کی آپریشن جاری رہا۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ لباچ چوکو کے مکینوں کے اونٹ اور گدھے فورسز نے چھین لئے ہیں اور کہاگیا ہے کہ وہ آپریشن ختم ہونے کے بعد انھیں پہنچا دیئے جائیں گے ۔
علاقائی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیر کے روز تین جنگی ہیلی کاپٹر بھی پہنچ گئے ہیں ،خدشہ ہے کہ لباچ چوکو علاوہ شمال مغربی پہاڑوں میں بڑی فوج کشی کی جائے گی
دریں اثناء کیچ ہوشاپ تل میں قائم فوج کی مرکزی کیمپ پر مسلح افراد نے راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچاکر فرار ہوگئے ہیں ۔