این ایچ اے کی نااہلی و پنجرہ پل کی بندش سے مریض نے زندگی کی بازی ہار دی ، ورثاء


ڈھاڈر  این ایچ اے کی نااہلی و پنجرہ پل کی بندش سے ایک اور شہری نے زندگی کی بازی ہار دی ۔  لاوارث بلوچستان کی عوام آئے روز اپنے پیاروں کی نعشیں پنجرہ پل کی وجہ سے اٹھا اٹھا کر تھگ گئے ہیں ،لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں  یہ بات وفات ہونے والے رمضان نامی مریض کے ورثاء نے جاری بیان میں کہی ہے ۔ 


انھوں نے جاری بیان میں کہاہے کہ  مورخہ یکم اگست کو وہ   اپنے مریضہ رمضان ولد نبی بخش قوم سیانچ سکنہ غفار کوٹ ڈیرہ مراد جمالی کو  علاج کی غرض سے شال  ہسپتال کے لئے روانہ ہوئے تو راستے میں قاتل پل کی بندش نے انکے  پیارے کی ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی  جان لے لی ۔


انھوں نے کہاہے کہ بد قسمت لاوارث بلوچستان کا عوام جائیں  تو کہا جائیں؟ ایک  سال سے زائد عرصے کا طویل ٹائم گزرنے کے باوجود بھی ہنوز پنچرہ پل کی تعمیر کا کام شروع نہیں کیا جا سکا ہے ۔ اس سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی بلوچستان میں عدم توجہی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے شاہراہِ کی زبوں حالی کی وجہ سے مریض مر رہے ہیں ، مسافروں کو مشکلات ا ور وقت کے ضیاع سے دوچار ہونا پڑ رہاہے تو دوسری جانب ٹرانسپورٹروں کو مالی مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post