خاران طالب علم کاشف پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغواء،آواران میں چوکی پر مسلح افراد کا حملہ



 خاران  پاکستانی خفیہ اداروں نے  خاران نوروزآباد روڈ کے رہائشی طالب علم کاشف ایجباڑی ولد قاری عنایت اللہ اور خاران کے معروف تاجر عبیداللہ ایجباڈی کے نواسہ کو اغوا کرلیا ہے ۔  


عینی شاہدین کے مطابق یہ واقع  یکم اگست کو عشاء کے وقت پیش آیا جب پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے متعدد گاڑیوں میں مذکورہ نوجوان کا تعاقب لتاڈ روڈ سے کیا اور حافظ جمال ناصر مدرسے کے قریب سے اسے اغواء کرکے لاپتہ کردیا۔


 دریں اثناء ضلع آواران کے علاقے لباچ میں قائم سیکورٹی فورسز کے چوکی کو آج صبح ساڑھے سات بجکر تیس منٹ میں نامعلوم افراد  نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ نشانہ بنایا جس سے خدشہ ہے کہ  سیکورٹی فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا رہا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post