کراچی پولیس کی وحشیانہ تشدد پشتون نوجوان ھلاک ،خاندانی ذرائع کے مطابق نعمت اللہ شیرانی کراچی روزگار کیلئے گئے تھے۔ کراچی پہنچتے ہی پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ اور اِن پر الزام لگایا گیاکہ اِن سے منشیات برآمد ہوا ہے۔
پولیس نے رشوت طلب کی رشوت نہ دینے پر پولیس نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنادیا جس کی وجہ سے وہ ھلاک ہوگیا ۔ جبکہ اب پولیس نے الزام لگانا شروع کردیا ہے انھوں نے خودکشی کی ہے۔
اہلخانہ کے مطابق پولیس کا یہ الزام سراسر جھوٹ ہے۔ اور قاتل خود پولیس ہے ۔