مستونگ حملے میں پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک کردیئے - بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین دشمن اہلکارموقع پر ہلاک ہوگئے۔


انھوں نے حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے یہ حملہ 24 اگست 2023 کی شام کو اسپلنجی میں لونڈ بوز کے مقام پر کیا، سرمچاروں نے دشمن اہلکاروں پر گرنیڈ لانچر سے گولے داغے اور انہیں خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے میں تین دشمن اہلکار ہلاک اور کم از کم مزید تین زخمی ہوگئے۔


انھوں نے کہاہے کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض پاکستانی فوج کی مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post