مغربی بلوچستان کے شہر شاستون(سراوان) کے ضلع گوشت کے نواحی گاوں گدبست کے چوراہےسے اتوار کےروز ایک خاتون سمیت دو افراد کی مسخ نعشیں ملی ہیں ، جن کے بارے کہاجاتاہے کہ حلیہ اور کپڑوں سے بلوچ لگتے ہیں ۔ تاہم دونوں کے چہرے بری طرح مسخ ہونے کی وجہ سے پہچانے نہیں جارہے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شک ہے کہ تقریبا دس دن قبل مغربی بلوچستان کے علاقہ پہرہ سے لاپتہ ہونے والے میاں بیوی ہانی گل اور سمیر احمد کے ہوسکتے ہیں ۔ مگر انکے اہلخانہ نے ابتک تصدیق نہیں کی ہے کہ دونوں نعشیں انکے پیاروں کی ہیں ۔
آپ کو علم ہے کہ مزکورہ لاپتہ خاتون کی شوہر نوجوان سمیر کے بھائی عبدالروف بلوچ کو کیچ میں سرکاری ڈیتھ اسکوائڈ کے مذہبی گروپ ملا شھمیر کے کارندوں نے توحین مذہب کے جھوٹے الزام میں حالیہ دنوں ھلاک کیاتھا ۔