بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ ہماری سرمچاروں نے سبی کےعلاقے خجک دامان میں پاکستانی فوج کے پوسٹ کیلئے پانی لیجانے والی ٹریکٹر کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں ٹریکٹر کو شدید نقصان پہنچا جبکہ اس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
ترجمان نے کہا کہ دوسرا حملہ سبی کی شہر لونی روڈ پر پاکستانی فورسز کو دستی بم کا نشانہ بناکر کیا گیا جس کے نتیجے میں قابض دشمن کو جانے اور مالی نقصان پہنچا ہے ۔
ترجمان نے کہاہے کہ دونوں حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہیں گے۔