حب زمین کے تنازعہ پر فائرنگ 5افراد زخمی ،ڈیرہ الہ یار نوجوان کا گلہ کاٹ دیا گیا ،روڈ حادثہ میں ایک شخص ھلاک



 ڈیرہ الہ یار  شہداد کوٹ سندھ کے علاقے قبو سعید خان کا رہائشی 25 سالہ نوجوان طالب لہڑی شال جانے کے لیے ایک روز قبل شاہی چوکی ڈیرہ اللہ یار میں اپنے قریبی رشتہ داروں کے پاس پہنچا تھا، بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دیر سے نوجوان گہری نیند سو رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے نوجوان کا گلا کاٹ دیا اور چہرے پر بھی چھریوں سے وار کیے، 


جمعرات کی صبح نوجوان کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا، اطلاع ملنے پر زخمی نوجوان کے بھائی اور دیگر قریبی رشتہ دار ڈیرہ اللہ یار پہنچ گئے، تاہم ابتدائی طور پر واقعہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی اور نا ہی ملزمان کا پتہ چل سکا، ڈیرہ اللہ یار پولیس نے مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کر دی ہے۔


حب کے علاقے مگسی کالونی آلہ آباد ٹاؤن میں زمین کے تنازعے پر دو گروہوں میں تصادم فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ 


مکران کوسٹل ہای وے کنڈملیر بزی ٹاپ کے مقام پر ایل پی جی ٹینکر بریک فیل ہونے کے سبب الٹ گئی جس  کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ھلاک  اور کلینڈر شدید زخمی ہوگیا۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے کنڈملیر بزی ٹاپ کے مقام پر ایل پی جی ٹینکر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ھلاک  اور کلینر شدید زخمی ہوگیا۔ 


نعش اور زخمی کو DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا ھلاک شخص کی شناخت محمد یاسین ولد رحمت علی کے نام سے ہوئی ہے  ۔ایل پی جی ٹینکر ایران بارڈر سے پنجاب جارہا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post