کوئٹہ ،ژوب ڈیرہ الہ یار میں خسرہ اور دیگر واقعات سے 4 بچوں سمیت 6 افراد ھلاک



ژوب  مینا بازار کے علاقہ کلی کژہ غاڑہ میں خسرہ کی وباءسے 4 بچے ھلاک  ہو گئے وباءمزید پھیلنے کا خدشہ ہے ۔


اہلیان علاقہ نے محکمہ صحت سے جلد اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے محکمہ صحت کے مطابق مذکورہ علاقہ ویکسینیشن سے ریفیوزل رہا ہے متاثرہ علاقے کو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔



شال  کے علاقے ہزارہ ٹاﺅن میں ایک شخص نے خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہزارہ ٹاﺅن کے رہائشی ایک شخص نے ناگزیر وجوہات کی بناپر  پسٹل سے فائرکرکے اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کرلی ۔ 


واقع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ کر نعش ہسپتال منتقل کردیا اور مزید تحقیق کا آغاز کردیا ہے ۔ 



ڈیرہ اللہ یار ایری گیشن کالونی میں 18 سالہ نوجوان شاہنواز بگٹی موبائل ٹاور کے جنریٹر کو اسٹارٹ کر رہا تھا کہ اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث جنریٹر سے کرنٹ لگنے سے نوجوان موقع پر ھلاک ہوگیا۔


اطلاع ملنے پر پولیس نے ھلاک نوجوان کی نعش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ، جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post