بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے قلات اور پنجگور میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے ایک مرکزی کیمپ اور ایک چوکی کو نشانہ بنایا، جن میں ایک دشمن اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔
انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز عصر کے وقت قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو دو اطراف سے حملہ کرکے نشانہ بنایا، سرمچاروں نے راکٹ اور دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم تین زخمی ہوگئے۔
ترجمان نے کہاہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 27 اگست 2023 کی شام پنجگور میں کیڈٹ کالج کے اوپر قائم قابض پاکستانی فوج کے چوکی پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغ کر نشانہ بنایا، چوکی کے اندر گرنیڈ گرنے سے دو دشمن اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے۔