جھل مگسی، کسان بااثر افراد ہاتھوں قتل ،قلعہ سیف اللہ اور ڈیرہ مراد جمالی روڈ حادثات 3 افراد ھلاک



بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے تحصیل میر پور موضع کرمانی میں زمین کے تنازع پر بااثر لوگوں نے فائرنگ کرکے  امداد حسین جویو نامی کسان  کو قتل کر کے فرار ہوگئے ۔ 


 سوشل میڈیا پرجاری ایک ویڈیو میں امداد  جویو کی بیٹی اپنے والد کے قتل پر افسوس کرتے ہوئے بے بسی کا اظہار کیاہے کہ میرے والد 2017 سے اپنی زمینوں کیلئے باثر افراد کے سامنے کھڑے ہوکر قانونی جنگ لڑ رہے تھے اور جمعہ کی الصبح چار بجے انھیں قتل کردیا گیا ۔ 

ویڈیو میں انھوں اپیل کی ہے کہ 

میری اور میری  بہن بھائیوں کی حفاظت کی جائے،اور قاتلوں کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔


 علاوہ ازیں قلعہ سیف اللہ کے علا قے ژوب شاہراہ توراسکی کے مقام پر ٹرک اور موٹرسائیکل کے درمیان ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دوسگے بھائی پائند خان اورگل پسران مجید موقع پر ھلاک ہو گئے۔ پو لیس نے نعشیں  تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد وثاءکے حوالے کر دیا گیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔ 


دریں اثنا  ڈیرہ مراد جمالی  پڑی کے نزدیک تیز رفتار آئل ٹینکر کی ٹکر سے 14سالہ عطااللہ گجر نامی نوجوان ھلاک  ہوا۔


 اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر   نعش  تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثا ء  کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی  ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post