جھاؤ پاکستانی فورسز کی آپریشن بیسیوں افراد کو حراست میں لیاگیا



آوارا ن تحصیل جھاؤ  بدرنگ میں پاکستانی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے گھروں اور کھیتوں سے 20 افراد سے زائد کو حراست میں لیکر کیمپ منتقل کردیا ہے ۔ جبکہ اس دوران گھروں کی تلاشی لیکر خواتین اور بچوں کو ہراساں کرکے تشدد کا نشانہ بھی بنادیا ہے ۔ 


علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے کافی عرصے سے لوگوں کا جینا حرام کررکھا ہے ۔ اور انھوں نے لوگوں کو حکم دے رکھا ہے کہ مغرب کے بعد اور صبح سویرے کوئی اپنے گھروں سے نہیں نکلیں گے ۔


باخبر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فورسز نے ایک چرواہے پر فائرنگ بھی کی ہے جب وہ اپنے مال مویشی چرا رہے تھے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post