بلوچستان ضلع قلات منگچر ادمزہی لانگو اور کلوہی رند قبیلہ کے دو گروہوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں لانگو قبیلہ شوکت لانگو نامی شخص سمیت دو افراد ھلاک ہوگئے ۔
دکی میں فائرنگ سے ایک شخص امان اللہ اور اس کا بیٹا حمید اللہ شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو دکی اسپتال میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد شال ریفر کیا جارہا تھا کہ نوجوان حمیداللہ زرکو ن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔
دوسری جانب حب کے علاقے مگسی کالونی آلہ آباد ٹاؤن میں زمین کے تنازعے پر دو گروہوں میں فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مسافر کوچ کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ واقعہ قلات کے شہر میں پیش آیا، مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی جاتی جارہی ہے۔
پنجگور کے علاقے سراوان میں کتے کے کاٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔