تربت نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اسکول استاد ھلاک ،گوادر روڈ حادثہ 2 افراد زخمی



تربت۔ مسلح افراد نے فائرنگ کرکے  بولان گرائمر اسکول کے ٹیچر عبدالرؤف ولد برکت  سکنہ جت بلنگور کو ھلاک کرکے فرار ہوگئے ہیں ۔ 


باخبر ذرائع کے مطابق مقتول پر کچھ دن قبل توہین رسالت کے الزام لگائے گئے تھے ۔


آج وہ ملک آباد میں منعقدہ ایک مذہبی جرگہ میں اپنی صفائی دینے جارہے تھے جسے راستے میں جرگہ کے مقام سے کچھ دور قتل کردیا گیا۔


پولیس نے عبدالرؤف کے قتل کی تصدیق کی ہے تاہم اس کے وجوہات نہیں بتائے ہیں۔


گوادر کے علاقے مونڈی کراس میں پیکپ بے قابو ہوکر واٹر ٹینکر کے نیچے آگئی ،جس کی وجہ سے  دو افراد زخمی ہوگئے ۔جنھیں ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post