جعفرآباد: امداد جویہ کی نعش چھین کر مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا




 جعفرآباد گزشتہ روز با اثر افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے امداد جویہ  کی نعش لیکر انکے خاندان والوں نے احتجاج شروع کردیا جس پر پولیس نے  لاٹھی چارج کرکے نعش   چھین کرتتدفین کیلے اوستہ محمدمنتقل کردیا۔ 

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ نعش کے ہمراہ احتجاج کرنیوالے تمام مرد اور خواتین کو پولیس نے گرفتارکرکے نامعلوم مقام منتقل کردیاہے ۔ اور محبت شاخ کے مقام پرکرفیونافذکرکے آنے جانے والے تمام ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کوروک دیا گیا ہے ۔ 

بتایا جارہاہے کہ کوریج کیلے جانیوالے میڈیااور سوشل ورکرزکی موبائل چھین کر پولیس نے توڑ دی ہے ۔ 

دوسری جانب سیاسی سماجی شخصیات اور سوشل میڈیا کارکنوں نے پولیس کے اس عمل کی شدید مذمت  جاری رکھی ہوئی ہے  ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post