برطانیہ : سندھی بلوچ فورم برطانیہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق سندھی بلوچ فورم برطانیہ ،پاکستان کی نام نہاد یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست کو یوم سیاہ منائے گی اور محکوم سندھی بلوچ اقوام پر پاکستانی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
اعلامیہ کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی ابتداء اولڈ ٹریفلگر اسکوائر لندن سے ہوگی ،جہاں سے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء مارچ کرتے ہوئے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ تک جائیں گے جہاں سندھی بلوچ فورم کے شرکاء سندھ اور بلوچستان میں پاکستانی مظالم اور انسانی حقوق کی پائمالیوں کے خلاف ایک پٹیشن برطانوی وزیراعظم کے ہاں جمع کرائیں گے۔
پٹیشن جمع کرانے کے بعد مارچ کے شرکاء پارلیمنٹ اسکوائر جائیں گے جہاں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا احتجاجی مظاہرے سے سندھی بلوچ فورم برطانیہ کے رہنماء خطاب کرینگے، سندھی بلوچ فورم کی طرف سے سیاسی کارکنوں سے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔