تمپ و جھائو میں فوجی کیمپ و موبائل فون ٹاورکو نشانہ بنایا، بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف  کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے تمپ میں فوجی کیمپ اور جھاؤ میں موبائل فون کے ٹاور پر حملے کیا ہے۔


انھوں نے تفصیلات  بتاتے ہوئے کہاہے کہ سرمچاروں نے سولہ جولائی کو رات نو بجے ضلع کیچ کے علاقے تمپ ملانٹ میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر اے ون گولوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے  میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔


 اس کے علاوہ سولہ جولائی ہی کو صبح چھ بجے ضلع آواران میں جھاؤ کے علاقے کولنج نوندڑہ میں سرمچاروں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی موبائل فون، یوفون کے ٹاور پر حملہ کرکےمشینری کو نذر آتش 

کردیا ہے جن کی ذمہداریاں قبول کرتے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post