تمپ: دشمن کی چوکی پر حملہ کر کے دو اہلکار ھلاک کردیئے ،بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ، اپسی کہن میں فوجی چوکی پر حملہ کیا جس سے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

انھوں نے تفصیلات  بتاتے ہوئے کہاہے کہ سرمچاروں نے3 جولائی کی شام سات بجکر پچاس منٹ پر اپسی کہن دُزراہ میں کلبر ماتبند کے ساتھ قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر اسنائپر اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے۔ اسکے بعد چوکی کو راکٹوں سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، جس سے دشمن پاکستانی فوج کو مزید جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ بلوچستا ں لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post