تربت پاکستانی فورسز نے گزشتہ رات گئے آبسر کے مقام پر چھاپہ مارکر دو نوجوانوں سالم ولد عبدالستار اور اکرم ولد نعیم شاہ کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں۔
لاپتہ ہونے والوں میں اکرم سیٹھ اکرم محلہ کا رہائشی ہے جبکہ سالم کہدہ یوسف محلہ کا رہائشی بتایا جارہاہے ۔
جھاؤ مسلح افراد نے ایک شخص کو لاپتہ کرنے بعد قتل کرکے پھینک دیا ،
تفصیلات کے مطابق آواران تحصیل جھاؤ کے علاقہ جھل جھاو کے رہائشی مجید ولد عطاء محمد میرواڑی نامی شخص کو گزشتہ ماہ 26 جون کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا جس کے بعد وہ لاپتہ تھے ۔ تازہ اطلاعات ہیں کہ انھیں قتل کرکے گوھری کے علاقہ میں رات گئے نعش پھینک دیا گیا ہے ۔