گوادر لال بخش وارڈ کے مکینوں نے بجلی بندش کے خلاف غفور چوک بلاک کرکے ٹائر جلا کر بند کردیا ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سات دنوں سے انکے وارڈ کا ٹرانسفارمر خراب ہے جسے مرمت کرنے کیلئے متعلقہ محکمہ اور نمائندہ کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہا ہے ، اس لئے وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کی ضامن گوادر میں لوگ آج پانی اور بجلی کیلئے دُہائیاں دے رہے ہیں، یہ ان تمام جھوٹے دعوؤں کا پردہ فاش کرتا ہے جو حکمران بولتے نہیں تھکتے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انکے مسائل فوری حل کیے جائیں۔