تربت سٹی کے ملحقہ علاقے اپسر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص گل خان ولد نور احمد سکنہ اپسر ھلاک ہوگیا۔
واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
قتل کے محرکات ابتک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
ادھر شال میں انجمن تاجران خضدار کرخ بازار کے صدر حاجی فتح محمد رند زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔
وہ گزشتہ دنوں روڈ حادثہ میں شدید زخمی ہوئے تھے اور منگل روز شال کے ایک نجی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔
علاوہ ازیں لورالائی میں لیویزہلکار محمودشیخ ولد عبدالرشید شیخ بجلی کاکرنٹ لگنے سے ھلاک ہوگیا۔
مرحوم مسعود شیخ کے بھائی ماسٹر عبدالقادر ماسٹر عبدالستار کے بھتیجے تھے۔
لیویز نے نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی ۔