شال، قلات بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئد بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے دو مختلف کارروائیوں میں ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا اور معدنیات لیجانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے ۔
انھوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز شال کے علاقے زرغون میں شابان کے مقام پر چھاپہ مارتے ہوئے قابض پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے ملتان کے رہائشی ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا، مذکورہ شخص بی ایل اے کے سرمچاروں کی حراست میں ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔
اس کے علاوہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج قلات کے علاقے گراڑی میں معدنیات لیجانے والی ایک ٹرالر گاڑی کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔
بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ ہم معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو بارہا تبیہہ کرچکے ہیں کہ وہ بلوچ وسائل کی لوٹ مار کا عمل ترک کردیں بصورت دیگر وہ اپنے نقصانات کے ذمہ داری خود ہونگے۔